معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک ہونگے جس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک کی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کرنے کیلئے قومی سلامتی  کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اہم امور پرگفتگو کی جائے گی۔

ملک کی دن بدن بگڑتی معاشی اور سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق  وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

دہشتگردی کے خطرات: بیرونی ممالک کا پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء  سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک ہونگے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کیے گئے قومی سلامتی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں  ملک کی معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر دہشتگردی کو کچلنے کا عزم

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس کے شرکاء کو ملک کی معیشت کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں عسکری حکام بھی موجود ہونگے ۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے  پیش کی گئیں تجاویز پر بھی بات چیت ہوگی ۔

متعلقہ تحاریر