شہباز شریف حکومت کی ناقص معاشی پالیسیز ، برآمدات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی۔
وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیز، بدحال معیشت کو ملکی برآمدات ، 16 فیصد کمی کی صورت میں آئینہ دکھانے لگیں۔
حکومت کی پے در پے تبدیلی ہوتی معاشی پالیسیز نے برآمدات کا گراف پستی کی جانب موڑ دیا۔ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 3.64 فیصد کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
نئے سال میں بھی سنبھال نہ پائیں، اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، ڈالر اور سونا مزید مہنگا
تاجر برادری نے شادی ہالز اور مارکیٹیں رات جلد بند کرنے کا حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق دسمبر 2022 میں برآمدات کا حجم دو ارب 30 کروڑ ڈالرز رہا۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک برآمدات 14 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک درآمدات 31 ارب 38 کروڑ ڈالرز رہیں۔ چھ ماہ میں تجارتی خسارہ 17 ارب 13 کروڑ ڈالرز رہا۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں جولائی تا دسمبر تجارتی خسارے میں 32.66 فیصد کمی ہوئی۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں جولائی سے دسمبر درآمدات میں 22.63 فیصد کمی ہوئی۔