اسحاق ڈار کی ناکام معاشی حکمت عملی سے ڈالر اور سونا کو بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسحاق ڈار کی ناکام حکمت عملی کی باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ایک ڈالر 263 روپے کا ہوگیا جبکہ سونا پہلی بار 2 لاکھ 700 روپے تولہ پر پہنچ گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی معاشی حکمت عملیاں  پے درپے ناکامی کا شکار ہوتی جارہی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 33 روپے جبکہ فی تولہ سونا 22 ہزار روپے مہنگا ہوا ۔

اسحاق ڈار کی ناکام حکمت عملی کی باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک تولہ سونا  2 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد پر پہنچ چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی ماہرین کے مطابق کمر توڑ مہنگائی آنے والی ہے، سروے نیوز 360

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے آخری کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تقریباً 33 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

کارباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک ڈالر 229 روپے 69 پیسے کی سطح پر موجود تھا تاہم  ہفتے کے اختتام پر 33 روپے اضافے کے بعد ڈالر  262 روپے 60 پیسے کی بلند ترین سطح پر آگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن  کے مطابق گزرے ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر  آسمانوں کی بلندیوں کی جانب  گامزن رہا ۔ حالیہ  ہفتے کے دوران ایک ڈالر 29 روپے مہنگا ہوا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر240 روپے 50 پیسے پر موجودتھا تاہم 29 روپے  اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 269 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈالر سے کیپ ہٹنے کے بعد نسبتاً بہتر صورتحال دیکھنے میں آئی ۔ کاروباری ہفتے کے دوران حصص بازار میں 5 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف نے پاکستان کو جی ڈی پی اور مالیاتی آمدن کے لحاظ سے بدترین ملک قرار دے دیا

پاکستان اسٹاک میں جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں دوران مجموعی طور پر2 ہزار 43 پوائنٹس اضافے  ریکارڈ کیا گیا ۔ جمعہ27 جنوری کو مارکیٹ 40,451 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

حصص بازار میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار43 پوائنٹس کا اضافہ اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ ہے ۔ حصص بازار میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری بھی جاری رہی ۔

جمعہ  کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں خریداری کا رجحان 2 اعشاریہ 8 ملین ڈالر  کے مقابلے میں اس ہفتے 4 اعشاریہ 9 ملین  ڈالر رہی   ہے ۔

اختتام پذیر کاروباری ہفتے کے دوران اوسط والیم 217 ملین تک جا پہنچے جوکہ گزشتہ ہفتے کے 52 فیصد زائد ہے جبکہ تجارت کی اوسط قدر 33 اعشاریہ 9 ملین ڈالر  رہی ۔

جنوری کا آخری کاروباری ہفتے کے دوران صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ دیکھا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 22 ہزار روپے مہنگا ہو ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر کی بے قابو اڑان:معاشی ماہرین اور صحافی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر پھٹ پڑے

سونے کے بیوپاریوں کے مطابق ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 22 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 روپے کا ہوگیا جوکہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

متعلقہ تحاریر