اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان مگر ڈالر اور سونے کی قیمتیں بے قابو رہیں

رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی  جبکہ صرافہ بازار  میں سونا بھی مہنگا ہوگیا، انٹربینک  میں ڈالر تقریباً 272 روپے کاہوگیا ہے

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت جبکہ صرافہ بازار میں سونے مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔

رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزاسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی  جبکہ صرافہ بازار  میں سونا بھی مہنگا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سی ای او”جاز” نے روپے کی قدر میں کمی کو ڈیجیٹل تباہی قرار دے دیا

پاکستانی روپیہ ڈالرکے مقابلے میں 0.93 فیصد کی کمی کے بعد تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مالی سال کے دوران کرنسی کی قدر میں 24.51 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 2 روپے 53 پیسے بڑھنے سے ایک ڈالر 271 روپے 36 پیسے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 113 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 733 پر بند ہوا۔

آج گزشتہ کاروباری روز5.877 بلین روپے کے مقابلے 6.120 ارب روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 328 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا۔

روپے کی مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا صرافہ بازار پر بھی اثر پڑرہا ہے جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر سونے کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 2200 روپے اضافے 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1900روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 78 ہزار ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر