آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کا گیس سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان مسترد کردیا

آئی ایم ایف نے گیس مینجمنٹ پلان پر ڈومور کا مطالبہ دہراتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مقامی گیس کو انٹرنیشنل مارکیٹ کے ریٹ کے قریب ترین ریٹ پر فروخت کرے۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کا گیس کے شعبے کےلیے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان مسترد کردیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار 8 فروری کو پھر پلان پر اہم بیٹھک کریں گے۔

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ پر اتفاق نہ ہوسکا ہے اور 7 فروری کو ہونے والے پالیسی مذاکرات میں حکومت پاکستان کا گیس کے شعبے کے لیے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان آئی ایم ایف نے مسترد کردیا ہے۔  اس سلسلے میں غریب اور چھوٹے گیس صارفین کے لیے رعایتی نرخ کی حکومت پاکستان کی درخواست بھی مسترد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کا ٹیکس دہندگان کو 7 دن میں 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

آئی ایم ایف کو منانے کیلئے گیس کے گردشی قرضے ختم کا پلان نیوز 360 نے حاصل کرلیا

آئی ایم ایف نے گیس کے صارفین کے لیے رعایتی گیس کا ریٹ مقرر کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ برآمدی شعبے کےلیے بھی گیس کا رعایتی نرخ برقرار رکھنے کی حکومت پاکستان کی حکمت عملی بھی مسترد کردی گئی ہے اور آئی ایم ایف برآمدی شعبے کے لیے رعایتی نرخ پر گیس کی فراہمی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نے گیس مینجمنٹ پلان پر ڈومور کا مطالبہ دہراتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مقامی گیس کو انٹرنیشنل مارکیٹ کے ریٹ کے قریب ترین ریٹ پر فروخت کرے۔

گیس کے شعبے میں نقصانات فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ گیس کے شعبہ میں نادہندگان سے فوری وصولیاں کی جائیں۔ گیس کے ریٹ کے لیے اوگرا کے فیصلوں پر 40 دنوں کے اندر اندر عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر