حکومت نے اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں اضافہ کردیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق تین ماہ کی میچورٹی والے پی کے آر نامی آئی این پی سیز کے لیے منافع کی شرح کو پچھلے 9.5 فیصد سے بڑھا کر 15.00 فیصد کردیا گیا ہے، شرح منافع میں اضافہ یورو، پاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے کیا گیا ہے

حکومت نے اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق  تین ماہ کیلئے شرح منافع 9.5فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے، شرح منافع میں اضافہ یوروپاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی بی سی کا حکومت کو “نیا پاکستان سرٹیفکیٹس” سے اخراج روکنے  کا مشورہ

اسٹیٹ بینک (ایس بی پی) کے نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کی میچورٹی والے پی کے آر نامی آئی این پی سیز کے لیے منافع کی شرح کو پچھلے 9.5 فیصد سے بڑھا کر 15.00 فیصد کردیا گیا ہے ۔

فنانس ڈویژن نے مختلف میچورٹیز پر پاکستانی روپیہ اور دیگر کرنسی کے زیر اہتمام اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس (آئی این پی سی) کے منافع کی شرحوں میں اضافہ کیا ہے۔

چھ ماہ کی میچورٹی مدت والے سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں سوا پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی شرح 10.00 فیصد سے بڑھ کر 15.25 فیصد ہوگئی ہے۔

ایک سال کی مدت کے لیے شرح منافع کو 10.50 فیصد سے بڑھا کر 15.50 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ 3 سالہ اور 5 سالہ کے لیے شرح 14 فیصد اور 13.50 فیصد کر دی گئی ہے

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے مختلف میچورٹیز کے ساتھ امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، اور یورو نما این پی سیز کی واپسی کی شرح میں بھی نظر ثانی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر