معاشی میدان سے مثبت خبریں: اسٹاک میں تیزی، ڈالر اور سونا سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک، کرنسی اور صرافہ مارکیٹ سے مثبت خبریں آئی ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بھی مثبت رجحان رہا جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر جبکہ صرافہ بازار میں سونا سستا ہوگیا

رواں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں اضافہ کردیا

اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک پرجوش تجارتی سیشن دیکھا گیا اور پی ایس ایکس کے 100انڈیکس میں 0.48 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں کو آئی ایم ایف سے مذاکرات میں  مثبت پیش رفت کی توقع  ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 200 پوائنٹس  اضافے سے41 ہزار 723 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں پیر کے روز 100 انڈیکس میں 719 پوائنٹس جبکہ منگل کو 331 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب آج کرنسی مارکیٹ سے بھی مثبت خبریں آئی ہیں۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں2 روپے 95 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک ڈالر273 روپے 33 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تین روپے کمی ہوئی جس کے بعد ایک 277 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوا۔ چار روز کے دوران سونے کی قیمت میں ساڑھے 10 ہزار روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 98 ہزارکا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 1715 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے  کی سطح پر آگیاہے۔

متعلقہ تحاریر