سوزوکی کا گاڑیاں مہنگی کرنے کے ساتھ پیداوار 5 دن کیلیے معطل کرنیکا اعلان

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے گاڑیاں ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک مہنگی کردیں، پرزوں کی مسلسل کمی کے باعث 13 تا 17 فروری پیداوار بند رہے گی، اعلامیہ

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے ساڑھے 3 لاکھ روپے تک اضافہ کرنے کے ساتھ ہی 5 روز کیلیے اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سوزوکی کمپنی نے پرزوں اور لوازمات کی مسلسل کمی کی وجہ سے 13 سے 17 فروری تک پیداواری سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مختلف کاروں   کی قیمتوں میں ایک لاکھ 30ہزار روپے سے  3لاکھ 50ہزار روپے تک  کا اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوزوکی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے تک کا اضافہ

پاک سوزوکی نے پرزوں کی عدم دستیابی پر موٹرسائیکلز کی بکنگ روک دی

آلٹو وی ایکس ، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس اور اے جی ایس  کی قیمتیں ایک 75 ہزار سے 2لاکھ 28ہزار روپے تک اضافے کے بعد بالتریب20 لاکھ 34ہزار،23 لاکھ 59 ہزار،25 لاکھ 28 ہزار اور 26 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہیں۔

ویگن آر کے وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلزبالترتیب 2لاکھ 48ہزار،2لاکھ 63 ہزار اور 2لاکھ 89ہزار روپے اضافے کے بعد اب 28لاکھ 77ہزار،30لاکھ 52ہزاراور 33لاکھ 48ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

 اسی طرح سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز بالترتیب 2لاکھ 87 ہزار روپے،3لاکھ15ہزار روپے اور 3لاکھ 37 ہزار روپے اضافے کے بعداب   33لاکھ26 ہزار  روپے، 35لاکھ44 ہزار روپے   اور 39لاکھ 6ہزار روپے میں دستیاب ہے ۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل  مینوئل ٹرانسمیشن ،جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3لاکھ28ہزار،3لاکھ 50 ہزار اور 3 لاکھ 47ہزار روپے اضافے کےبعد بالترتیب 38 لاکھ 7 ہزار روپے،40 لاکھ 92 ہزار روپے اور 44لاکھ 62ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی راوی اور سوزوکی بولان کی قیمت میں بھی بالترتیب ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور ایک لاکھ 35 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر