صحافی سرل المیڈا کے ٹیکس متعلق سوال پر مفتاح اسماعیل کا بھر پور جواب

مسلم لیگ نون کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صحافی سیرل المیڈا  نے سوال  کیا کہ کوئی ایک ترقی پسند، منصفانہ ٹیکس پی ایم ایل این نے تجویز کیا ہے؟جس پر مفتاح اسماعیل نے  کہا کہ ہم نے بڑی کمپنیز پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جبکہ باقی کمپنیوں پر4 فیصد ترقی پسند ٹیکس لگایا تھا

صحافی سیرل المیڈا نے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ  کوئی ایک ترقی پسند، منصفانہ ٹیکس  جوکہ مسلم لیگ نون نے تجویز کیا ہے ؟ ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صحافی سیرل المیڈا نے سوال  کیا کہ ایک سمجھدار، ترقی پسند، منصفانہ ٹیکس پی ایم ایل این نے تجویز کیا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا 13بڑی صنعتوں اور آمدن پر سپر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

صحافی سرل المیڈا کے ترقی پسند ٹیکس سے متعلق ٹوئٹ پر سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے انہیں بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنے دور حکومت میں عائد کردہ سپر ٹیکس سے متعلق آگاہ کیا ۔

سرل المیڈا کو جواب دیتے نون لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہم نے تمام کمپنیز پر4 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا ،چار فیصد  ٹیکس کو سب نے ترقی پسند اور درست قرار دیا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ہم نے 30 کروڑ روپے سے زائد آمدن کرنے والے 13 صنعتوں کی تمام بڑی کمپنیز پر 10 فیصد  سپر ٹیکس (انکم ٹیکس) عائد کردیا تھا ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  سب نے ان ٹیکسز کو ترقی پسند قرار دیا تھا۔ یہ ایک غیر مہنگائی ٹیکس تھا اور اب سپریم کورٹ نے اب اسے قانونی قرار دے دیا ۔ یہ بھی غیر مہنگائی ٹیکس تھا۔

واضح رہے کہ  حکومت نے کھاد، اسٹیل، بینکنگ، سیمنٹ، سگریٹ، ایئر لائنز، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، شوگر ملز اور آئل اینڈ گیس سمیت 13 شعبوں پر 10 فیصد "سپر ٹیکس” عائد کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے  سپر ٹیکس پر پابندی عائد کردی تھی تاہم سپر ٹیکس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ عبوری ریلیف سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ۔

سپریم کورٹ نے زیادہ آمدنی والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات دنوں کے اندر فنانس ایکٹ 2022 کے تحت عائد سپر ٹیکس کی مد میں واجب الادا رقم کا 50 فیصد فوری ادا کریں۔

متعلقہ تحاریر