اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ا نٹربینک میں ڈالر مہنگا، صرافہ بازار میں سونا سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تعطیلات کے بعد  پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا ،100انڈیکس 24 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 716 پر بند ہوا جبکہ ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے اضافہ ہوا ،صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا ہے

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے رو ز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا جبکہ صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تعطیلات کے بعد  پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ  انٹربینک کرنسی  مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ۔سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

جنوری میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  معمولی مندی  دیکھی گئی ۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس  24 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 716 پر بند ہوا ۔ آٹوموبائل اور کیمیکل سیکٹر میں  اضافہ دیکھا گیا ۔

کیپیٹل اسٹیک کی ایک رپورٹ کے مطابق نے پیر کے روز فلیٹ پر رینج باؤنڈ سیشن بند کر دیا۔ آخر کار فلیٹ بند ہونے تک انڈیکس دن کے بیشتر حصے میں سبز رنگ میں تجارت کرتے رہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی ،حصص بازار  کا 100 انڈیکس724 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار741 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب  کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں 16 پیسے مہنگا ہو کر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر 269 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 273 روپے ہے۔

صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔ فی تولہ سونا  800 کمی کے بعد  ایک لاکھ97ہزار600 جبکہ 10 گرام سو نا 686 روپے کمی سے ایک لاکھ روپے 69 ہزار 410 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر