برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک  کے مطابق پاکستان کے لیے اپنی سروس معطل کرنے جارہے ہیں، ایئرلائن حکام کے  مطابق ایئر لائن  لندن اور لاہور کے درمیان یکم مئی تک اور لندن اور اسلام آباد کے درمیان 9 جولائی تک خدمات جاری رکھے گا

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ کمپنی لندن کے ہیتھرو اور لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے جارہی ہے۔

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے  گزشتہ روز اپنی  ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا  کہ  لندن کے ہیتھرو اور لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسامہ نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے جہاز اور عملے کو کیوں نقصان پہنچایا ؟

 بیان کے مطابق کمپنی 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہی  ہے جس کے تحت اپنے نیٹ ورک میں کچھ تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان کی پروازیں بند کرنا بھی شامل ہے ۔

ایئرلائن حکام کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن لندن اور لاہور کے درمیان یکم مئی تک اور لندن اور اسلام آباد کے درمیان 9 جولائی تک خدمات جاری رکھے گا۔

ایئر لائن حکام کا  کہنا ہے کہ مذکورہ تاریخوں کے بعد پرواز کی وجہ سے کسی بھی صارفین کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کرے گی جو منسوخی سے متاثر ہوں گے۔

پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے کہا ہے کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن  کا پاکستان میں موسم سرما شیڈول مکمل ہونے پر آپریشنز معطل کرنے کا فیصلہ ان کی اپنی آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے2020 میں پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کیا تھا ۔  ایئرلائن   اپنی  ہفتہ وار 8 پروازوں کے لیےایئربس اے 332 کا استعمال کر رہی تھی۔

متعلقہ تحاریر