ہنڈا اٹلس نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں ساڑھے 5 لاکھ روپے تک مہنگی کردیں
ہنڈا سوک 1.5لیٹر ایل ایل سی وی ٹی کی قیمت اب 91لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی، کمپنی نے اس سے قبل 23 جنوری اور 6 فروری کو قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔قیمتوں میں تازہ ترین اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگیا
ہونڈا اٹلس کارز نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں ڈھائی سے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ۔
کمپنی نے اس سے قبل 23 جنوری اور 6 فروری کو قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔قیمتوں میں تازہ ترین اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
ہنڈا اٹلس نے مہینے میں دوسری بار گاڑٖیاں مہنگی کردیں
انڈس موٹر کمپنی نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں مہنگی کردیں
اپنے ڈیلرز کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کمپنی نے کہا ہے کہ”ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی، کاروباری صورتحال اور سیلز ٹیکس میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئےہنڈا اٹلس کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو موجودہ قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا“۔
ہنڈا سٹی مینول ٹرانسمیشن 1.2لیٹر کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے اضافے کے بعد 43 لاکھ 29 ہزار روپے سے بڑھ کر 45لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔ہائی اینڈ سٹی ایسپائرسی وی ٹی 1.5لیٹر کی قیمت 3 لاکھ روپے اضافے کے بعد 51 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھاکر 54 لاکھ 19 ہزا رروپے کردی گئی ہے ۔
ہنڈ بی آر –وی سی وی ٹی ایس کی قیمت 3 لاکھ روپے بڑھا کر 59لاکھ 49ہزارروپے کردی گئی ہے جبکہ کمپنی کی سب پرتعیش گاڑی سوک کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں 4لاکھ 80 ہزار روپے سے 5لاکھ50 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔سب سے سستی سوک 1.5لیٹرایم سی وی ٹی اب 77لاکھ79 ہزار روپے جبکہ سوک 1.5لیٹر ایل ایل سی وی ٹی کی قیمت اب 91لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
23 جنوری کو ہنڈا اٹلس نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 5 لاکھ روپے تک اضافہ کیا تھا۔ کمپنی نے شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ اور مادی لاگت میں اضافے کو قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیاتھا۔6 فروری کوکمپنی نے دو ہفتوں میں دوسری بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان میں ٹویوٹا کاریں بنانے والی کمپنی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی ) نے رواں سال معاشی غیر یقینی صورتحال اور امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی انتہائی غیر مستحکم صورتحال کو جواز بناتے ہوئے ہوئے اپنی کاروں کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا ہے۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی ) نے9 فروری کو ایک ماہ کے اندر دوسری بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔