ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار پاکستانی 7 ماہ میں 36.4کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے

مالی سال 2023 کے 7 ماہ  کے دوران  خوردنی اشیا کی درآمدات کا تقریباً 70 فیصد روزانہ استعمال کی 4 اشیا پر خرچ ہوا، ادارہ شماریات

ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار پاکستانی قوم کی جانب سے 7 ماہ میں 36.4 کروڑ ڈالر کی چائے پینے کا انکشاف ہوا ہے۔

مالی سال 2023 کے 7 ماہ کے دوران خوردنی اشیا کی درآمدات کا تقریباً 70 فیصد روزانہ استعمال کی 4 اشیا پر خرچ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

سوزوکی نے بھی ایک ماہ میں تیسری بار دام بڑھادیے، آلٹو 28 لاکھ روپے کی ہوگئی

ہنڈا اٹلس نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں ساڑھے 5 لاکھ روپے تک مہنگی کردیں

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2023 کے 7 ماہ  میں خوردنی اشیا کی درآمدات 6 ارب  ڈالر رہیں۔ان میں سے گندم، پام آئل، چائے اور دالوں کی درآمدات 4.175 ارب  ڈالر کے لگ بھگ رہی۔

رواں مالی سال کے دوران گندم کی درآمد 23.6 فیصد اضافے سے 775 ملین ڈالر، پام آئل 15 فیصد اضافے سے 2.447 ارب ڈالر اور دالوں کی درآمد 55 فیصد اضافے سے 589 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مالی سال کے 7 ماہ  کے دوران چائے کی درآمد میں  2.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چائے کی درآمد 2.5 فیصد اضافے سے 364 ملین ڈالر تک جاپہنچی ۔ یعنی پاکستانی 7 ماہ میں 36.4 کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے۔

متعلقہ تحاریر