چیئرمین ایف بی آر کا 2 ہزار 330 ارب روپے ٹیکسز سے متعلق بڑا انکشاف  

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے قائمہ کمیٹی اجلاس  کے شرکاء کو بتایا کہ 2 ہزار330 ارب روپے کے ٹیکسز کے 76 ہزار 349 مقدمات  مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں، معلوم نہیں ان کا فیصلہ کب ہوگا جس پر قائمہ کمیٹی نے عدالت کے باہر تصفیے کی تجویز دے دی

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) عاصم احمد نے انکشاف کیا ہے کہ 2 ہزار 330 ارب روپے سے متعلق مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) عاصم احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں  بتایا کہ 2 ہزار 330ارب روپے سے متعلق  مقدمات زیر التواء ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کی پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے 92 ارب کے ٹیکسز لگانے کی تیاری

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے  اجلاس کے دوران  شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر  عاصم احمد نے بڑا انکشاف کرڈالا ۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے قائمہ کمیٹی اجلاس  کے  شرکاء کو بتایا کہ 2 ہزار 330 ارب روپے کے ٹیکسز کے 76 ہزار349 مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 245 ارب مالیت کے ٹیکس کیسز زیر التوا ہیں تاہم معلوم نہیں رواں سال تک ان کی ریکوری ہوگی ۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے خصوصی بینچ تشکیل دیا ہے، جلد دونوں کورٹس کے چیف جسٹسز سے ملاقات کریں گے ۔

عاصم احمد نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے شرکاء کو بتایا کہ  دونوں ہائی کورٹس کے تشکیل دیئے گئے بینچز زیر التواء ٹیکس سے متعلق مقدمات کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت نے ٹیکسز کی مد میں عوام پر 55 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایف بی آر کے چیئرمین نے کہاکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کو ٹاپ 100 بڑے کیسز کی فہرست دی ہے۔ ان 100بڑےکیسز میں ٹیکس کی مالیت 150 روپے ہے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ٹیکس کیسز جلد نمٹا کر ریکوری کی ہدایت کی جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کیسز جلد نمٹانے کیلئے زیادہ فیس پر نئے وکلا حاصل کیے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے شرکاء نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو  ٹیکسز  کی جلد از جلد وصولی کیلئے مقدمات کی عدالت کے باہر تصفیے کی تجویز دے دی ہے ۔

متعلقہ تحاریر