اسٹاک ایکسچینج میں مندی مگر ڈالر اور سونے کے بھاؤ میں کمی آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 707 پر بند ہوا تاہم انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا جبکہ  سونے کے بھاؤ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہاجبکہ انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اور صرافہ بازار میں سونے  کی قیمت میں کمی آئی ۔

رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں  روپیہ  مضبوط ہوا جبکہ سونے کے بھاؤ بھی کم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد کمی کا سامنا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کا 100 انڈیکس130 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 707پر بناہوا۔ آج مارکیٹ میں تقریباً صفر اعشاریہ 32 فیصد کمی ریکارڈ  کی گئی ہے ۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا ہے۔ انٹر بینک میں 94 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 روپے کمی دیکھی گئی ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں 94 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک ڈالر 259 روپے 99 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

رواں ماہ کے آغاز میں انٹربینک میں ایک ڈالر 277 روپے کی بلند ترین سطح پر موجود تھا تاہم 3 فروری سے اب تک ڈالر کی قدر میں 16 روپے 51 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کی کمی کے بعد ایک ڈالر 268 روپے کا ہوگیا ہے ۔

رواں ماہ کے آغاز میں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھا ۔ 3 فروری کو ایک ڈالر 285 روپے  کی سطح پر تھا تاہم اس میں 17 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ آج صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 857 روپے کمی ہوئی  ہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1 ہزار روپے کی کمی سے  ایک لاکھ 95 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کم ہو کر  ایک لاکھ 67 ہزار 267 روپے ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر