اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی ایک اور نئی تاریخ دے دی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگلے ہفتے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور  آئی ایم ایف کےدرمیان آج سے ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو سکتا ہے تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبروں کو بدنیتی پر مبنی  افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ  خبریں سراسر جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر اور سونے کی قیمتیں آسمانوں پر؛ ڈالر19 روپے مہنگا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 7 ہزار کا ہوگیا

اسحاق ڈار نے اپنے آفیشل  ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ اگلے ہفتے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان آج سے ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے،اگلے ہفتے تک معاہدے طے ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور ہم اگلے ہفتے تک اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود چار ہفتے پہلے کے مقابلے میں زرمبادلہ کے ذخائر  ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں اور آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات بھی جاری ہیں ۔

اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے پولینڈ کے سفیر نے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں پولینڈ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

متعلقہ تحاریر