روپے کی قدر میں کمی، موٹرسائیکلیں 5سے 25 ہزار روپے تک مہنگی

ہنڈا سی ڈی 70 ایک لاکھ 44ہزار 900 روپے ی ہوگئی، ہنڈا سی بی ایف 150 سلور 4 لاکھ 47 ہزار 900 روپے کی ہوگئی

روپے کی قدر میں کمی اور خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے کمپنوں نے موٹرسائیکلیں 5ہزار سے 25ہزار روپےتک مہنگی کردیں۔

حالیہ مہینوں میں یہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے کہ حکومت کی کمزور پالیسیوں اور کنٹرول نہ ہونے کےباعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے فوری بعد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنیاں فوری طور پر قیمتیں بڑھادیتی ہیں تاہم روپے کی قدر بڑھنے پر قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے لیت ولعل سے کام لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہنڈا اٹلس نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں ساڑھے 5 لاکھ روپے تک مہنگی کردیں

انڈس موٹر کمپنی نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں مہنگی کردیںا

اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کےاعلان کے مطابق7ہزار سے 25 ہزار روپے تک اضافے کے بعد  ہنڈا سی ڈی70، سی ڈی 70ڈریم،پرائیڈر، سی جی 125، سی جی 125ایس، سی بی 125ایف، سی بی 150ایف،سی بی ایف150(سلور) کی نئی قیمتیں ایک لاکھ 44ہزار900، ایک لاکھ55ہزار 500، ایک لاکھ90ہزار 500، دو لاکھ14ہزار900، دو لاکھ55ہزار 900، تین  لاکھ50 ہزار 900 ،چارلاکھ43ہزار900 اور 4لاکھ 47ہزار 900 روپے ہوگئی ہیں۔

این جے  آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 8 مارچ سے 70سی سی  سے 200سی سی تک کی  بائیکس کی قیمتوں میں 6ہزار100 سے 7 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

اسی طرح، ملک کی دوسری سب سے بڑی موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے 7 مارچ سے لاگو 70 سی سی اور 125سی سی  کی قیمتوں میں 6ہزار سے 15ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے ۔

بائیک اور رکشہ بنانے والے روڈ پرنس نے 7 مارچ سے70سی سی سے 150سی سی کی موٹرسائیکلوں  کی قیمتوں میں 5ہزار سے 15ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے ۔

اسی طرح، رضی موٹر انڈسٹریز نے 8 مارچ سے 70سی سی  سے 125سی سی کی  ہائی اسپیڈ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 6 ہزار سے 10 ہزار  روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔دریں اثنا مالی سال کے  پہلے 7  ماہ میں غیرمعمولی مہنگائی کے باعث قوت خرید بری طرح متاثر ہونے کےباعث موٹرسائیکلوں کی مجموعی فروخت  میں بڑی کمی آئی ہے ۔

ایگری آٹوانڈسٹری لمیٹڈ نے 2 مارچ کو ایک سٹاک فائلنگ میں کہا  ہے کہ خریداروں کی تعداد میں بڑی کمی کے باعث کمپنی کو مارچ میں جزوی لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ تحاریر