اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی مگر ڈالر مہنگا ہوا، سونے کے ریٹ جاری نہیں ہوئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 24 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 358 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ شب برات  کی وجہ سے سونے کے ریٹ جاری نہیں کیے گئے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی دیکھی گئی تاہم انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ صرافہ بازار آج شب برات کی بند رہا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز معمولی تیزی رہی تاہم انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ صرافہ بازار  آج بند رہا ۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہونے کا دعویٰ

اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد  انڈیکس 41 ہزار 358 کی سطح پر بند ہوا۔  آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 345 ارب روپے  ہوگئی ۔

PSX 8th March

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہا ۔ انٹر بینک ڈالر ایک روپے 25 پیسے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر  روپے کے مقابلے میں 2 روپے مہنگا ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر  ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا ۔ ایک روپے 25 پیسے کے اضافے سے ایک ڈالر  279 روپے 12 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہوگیا ۔  گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 279  روپے کی سطح پر تھا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے آج سونے کی ریٹ جاری  نہیں کیے ۔ اے پی ایس جی جے اے کے صدر  نے کہا کہ  شب برات (15 شعبان) کی وجہ سے ریٹ جاری نہیں کیے  ہیں۔

متعلقہ تحاریر