افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ

ذرائع کے مطابق مالی سال کے 8 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہیں۔

طالبان حکومت میں پاکستانی برآمدات میں بڑا اضافہ، جولائی تا فروری میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال کے 8 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہیں۔ جولائی تا فروری افغانستان کیلئے ٹریکٹرز کی برآمدات میں 808 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں افغانستان کیلئے موٹرسائیکلز کی ایکسپورٹ591 فیصد بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیے

پالیسی ریٹ سے 3 فیصد زائد پر ٹی بلز کی فروخت؛ شرح سود میں اضافے کا پیش خیمہ

روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ؛ ڈالر ساڑھے تین روپے مہنگا، سونے کے بھاؤ میں اضافہ

ذرائع کے مطابق جولائی تا فروری افغانستان کیلئے ترپال ، ٹینٹس کی برآمدات میں 260 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں افغانستان کیلئے فارماسوٹیکل مصنوعات کی ایکسپورٹس 216 فیصد بڑھیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا فروری افغانستان کیلئے ربڑ مصنوعات کی برآمدات میں 165 فیصد اضافہ ہوا۔ کھانے میں تیار ہونے والی اشیاء 99 اور پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات 81 فیصد بڑھیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا فروری افغانستان کیلئے چاول کی برآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ، اسی عرصے میں افغانستان کیلئے سیمنٹ کی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر