غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے منفی اثرات؛ اسٹاک میں مندی، ڈالر اور سونا مہنگا

غیر مستحکم معاشی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس179 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 684 پر بند ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز معاشی و سیاسی عدم استحکام کی باعث منفی رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوا اور صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف معاہدہ منظر عام پر لانے اور چائنا سے مزید قرض ملنے کا اعلان

غیر مستحکم معاشی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 179 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 684 پر بند ہوا جوکہ صفراعشاریہ 43 فیصد کمی ہے ۔

PSX 16th March

حصص بازارمیں آج 341 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں سے 186 کے دام میں اضافہ  اور128 کے شیئر کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27 کمپنیز کے دام مستحکم رہے ۔

دوسری جانب  کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 65 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر 65 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ 65 پیسے اضافے سے ایک ڈالر  283 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے مقامی سطح پر بھی سونا مہنگا ہوگیا ہے ۔  آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں   ایک ہزار 100 روپے اضافہ ہوا ۔

صرافہ بازار ایسویس ایشن کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک تولہ سونا   ایک ہزار 100 سو روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ صرافہ بازار  10 گرام سونے کی قدر تقریباً ایک ہزار روپے اضافے سے  1 لاکھ 74 ہزار 468 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر