ڈالر اور سونے کے بھاؤ گرگئے؛ اسٹاک میں بھی مثبت رجحان رہا

انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 79 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 205 کی سطح پر بند ہوا، سونے کے بھاؤ بھی قدرے کم ہوئے ہیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی اور صرافہ بازار میں سونا بھی سستا ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک اسیکچینج میں تیزی رہی، انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی جبکہ صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 170 ملین ڈالر کی کمی

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کی نئی امیدوں نے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے عروج پر پہنچنے سے پہلے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھایا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا، حصص بازار کا 100 انڈیکس 79 پوائنٹس اضآفے سے 40 ہزار 205 کی سطح پر بند ہوا، آج صفر اعشاریہ 2 فیصد مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کے روز 79.8 ملین سے بڑھ کر 89.2 ملین ہو گیا جبکہ گزشتہ سیشن میں 2.6 بلین روپے کے مقابلے میں ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت بڑھ کر 2.76 بلین روپے ہو گئی۔

جمعرات کو 311 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 138 کے بھاؤ میں اضافہ، 147 میں کمی اور 26 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب اج انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 71 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 284 روپے 91 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.10 روپےکم ہوکر 292.90 روپےکا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آئی، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا ایک لاکھ 70 ہزار 932 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر