اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی
ای سی سی کے اجلاس میں پی آئی اے کی حکومتی گارنٹی میں 15 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی پنجاب میں چینی 95 روپے فی کلو فراہم کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیے
ڈالر اور سونے کے بھاؤ گرگئے؛ اسٹاک میں بھی مثبت رجحان رہا
اسٹیٹ بینک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 170 ملین ڈالر کی کمی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کی حکومتی گارنٹی میں 15 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
ای سی سی نے پنجاب میں چینی 95 روپے فی کلو فراہم کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جبکہ پنجاب کی صوبائی پی ایس ایم اے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہم کرے گی۔
اس سلسلے میں ای سی سی نے دیگر صوبے کو بھی چینی کی کم قیمت پر دستیابی کو یقینی بنائیں کی ہدایت کی ہے۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کے حکام نے انگور اڈہ کو افغانستان اور وسطی ایشیاء کیلئے ایکسپورٹ لینڈ بنانے کی منظوری دے دی ہے ، جبکہ وزارت ہاؤسنگ کیلئے 26 کروڑ 10 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس نے وزارت قومی صحت کیلئے 14 کروڑ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور دے دی ہے جبکہ ای سی سی نے الیکٹرک بائیکس اور ای رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔
ای سی سی نے وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت ای بائیکس اور رکشہ کیلئے قرضہ دینے کی منظوری دے ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق ٹیئر ون کیٹگری کیلئے 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا، قرضہ صفر شرح سود پر تین سال کیلئے دیا جائے گا۔









