اتحادی حکومت کے ایک سال میں پاکستانی کرنسی سری لنکن کرنسی سے نیچے، رپورٹ

نیوز 360 کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق ایشیائی خطے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں ریکارڈ گراوٹ دیکھی گئی۔

اتحادی حکومت کے ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے پوری ایشیا میں سب سے پیچھے رہ گیا، سری لنکا کی کرنسی ڈیفالٹ کے باوجود پاکستان سے بہتر رہی۔

ایشیائی ممالک کی کرنسیوں میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں سب سے پیچھے ہے۔ نیوز 360 کو ملنے والی دستاویز کے مطابق ایشیائی خطے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں ریکارڈ گراوٹ دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر کے مقابلے میں مسلسل تیسرے روز بھی روپے کی قدر میں اضافہ

ایف پی سی سی آئی نے شرح نمومنفی ہوجانے کے خدشات ظاہر کردیئے

دستاویز کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی سے بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی پیچھے ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی کرنسی ڈیفالٹ کرجانے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں رواں مالی سال 23 میں 15.2 فیصد بہتر ہوئی ہے۔ پاکستانی روپیہ سے  ویتنام، تائیوان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بھارت کی کرنسی بہتر پوزیشن پر رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی 36.4 فیصد گری ہے۔ رواں مالی سال میں پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 21.1 فیصد کم ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا روپیہ، ڈالر کے مقابلے میں ایک سال میں 4.4 فیصد گرا مگر رواں مالی سال 23 میں 2.4 فیصد بہتر ہوا۔ ویتنام کی کرنسی ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہوئی مگر رواں مالی سال 23 میں 0.8 فیصد بہتر ہوئی۔

اسی طرح امریکی ڈالر کے سامنے بنگلہ دیشی کرنسی 18.9 فیصد اور رواں مالی سال 23 میں 3 فیصد کم ہوئی۔ ایک سال میں انڈونیشیا کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 3.6 فیصد گری جبکہ رواں مالی سال 23 میں 4.5 فیصد بہتر ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں رواں مالی سال 23 میں 0.9 فیصد بہتر جبکہ ایک سال میں 4.5 فیصد کم رہی۔ ملائشیا کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں ایک سال میں 4 فیصد اور رواں مالی سال 23 میں 0.1 فیصد کم ہوئی۔

متعلقہ تحاریر