اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان؛ انٹر بینک میں ڈالر سستا مگر اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 287 پوائنٹس اضافے سے42 ہزار کی سطح عبور کرگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک پیسے سستا ہوا مگر اوپن مارکیٹ میں تین روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر می معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور سونے کے بھاؤ بھی کم ہوئے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رحجان رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ صرافہ بازار میں سونا بھی سستا ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
جے ایس بینک کو دھچکا؛ سندھ ہائیکورٹ نے بینک اسلامی کے اکثریتی شیئرز کی خریداری سے روک دیا
منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 6 کی سطح پر آگیا ۔ آج صفر اعشاریہ 69 فیصد کی مثبت تبدیلی آئی ۔
پاکستان حصص بازار میں آج پانچ ارب 76 کروڑ روپے مالیت کے 19 کروڑ 62 لاکھ کے سودے طے ہوئے، کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 264 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا ۔
دوسری جانب انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلےامریکی ڈالر کی قدر میں صرف ایک پیسے کی کمی ہوئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسے کی کمی سے284 روپے96پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز 284 روپے 97 پیسے کا تھا ۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تین روپے مہنگا ہونے کے بعد 296 روپے تک جا پہنچا ۔
مقامی صرافہ بازار میں آج سونے کا نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ آج ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر2 لاکھ 33 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
آل سندھ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا ایک ہزار 770 روپے کمی سے ایک لاکھ 99 ہزار 840 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔