اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان؛ امریکی ڈالر سات روپے مہنگا ہوگیا

ملک کی حصص مارکیٹ میں آج مندی چھائی رہی۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 172 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباًسات روپے جبکہ انٹر بینک 44 پیسے  مہنگا ہوا، صرافہ بازار میں سونے کا دام مستحکم رہے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صفر اعشاریہ 41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ  اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تقریباً سات روپے مہنگا ہوا ،صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ مستحکم رہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کے بادل چھائے رہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباًسات روپے جبکہ انٹر بینک 44 پیسے  مہنگا ہوا، صرافہ بازار میں سونے کا دام مستحکم رہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جے ایس بینک کو دھچکا؛ سندھ ہائیکورٹ نے بینک اسلامی کے اکثریتی شیئرز کی خریداری سے روک دیا

ملک کی حصص مارکیٹ میں آج مندی چھائی رہی۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 172 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جسکے بعد انڈیکس  41 ہزار 833 کی سطح پر بندہواجوکہ صفر اعشاریہ 41 فیصد کمی ہے ۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں  امریکی ڈالر  بے قابو رہا۔ انٹر بینک  میں  ڈالر 44 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ دیکھی گئی جہاں ایک ڈالر سات روپے مہنگا ہوا  ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی)  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 44 پیسے اضافہ ہوا ہے  جس کے بعد ایک ڈالر 285 روپے 40 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں  سات روپے اضافہ ہوا ہے ۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 70 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر  299 روپے 99 پیسے کی سطح پر آگیا  ہے ۔

آج کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 233,100 روپے پر بند ہوئی جبکہ  10 گرام کی قیمت 199,846 روپے رہی ۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ۔

متعلقہ تحاریر