حکومت ٹیکسز سے بھرپور بجٹ دینے کیلئے تیار، 170 ارب کا منی بجٹ بھی لاگو رہےگا

منی بجٹ کو من وعن لاگو کرنے سے 680 ارب روپے کی ٹیکس آمدن حاصل ہوگی۔ بجٹ میں ٹیکس ریلیف کے امکانات کم ہوں گے۔

بجٹ میں آئی ایم ایف سے طے شدہ ٹیکس رعایت ختم کرنے اور مزید ٹیکس رعایتیں نہ دینے کا وعدہ، سپر ٹیکس برقرار رہے گا، 170 ارب کا منی بجٹ بھی لاگو ہوگا۔

آیندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے پہلے سے طے شدہ ٹیکس اقدامات کو جاری رکھنے اور ٹیکس کی رعایتیں مزید کم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان؛ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سینچری مکمل

اسٹیٹ بینک نے ملکی معاشی صورتحال پر مالی سال کی ششماہی رپورٹ جاری کردی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 170 ارب روپے کا منی بجٹ من و عن لاگو رہے گا اور اس طرح سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد رہے گی۔

منی بجٹ کو من وعن لاگو کرنے سے 680 ارب روپے کی ٹیکس آمدن حاصل ہوگی۔ بجٹ میں ٹیکس ریلیف کے امکانات کم ہوں گے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس بھی بدستور لاگو رہے گا۔ آئندہ بجٹ میں 15 کروڑ سے زائد آمدن والوں پر سپر ٹیکس ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق 15 کروڑ آمدن پر 1 فیصد سپر ٹیکس لاگو رہنے کا امکان ہے۔ 20 کروڑ آمدن پر 2 فیصد سپر ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ہے۔ 25 کروڑ آمدن پر 3 فیصد اور 30 کروڑ آمدن پر 5 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کی تجاویز کے مطابق 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس ہو گا۔ آٹو موبائل، مشروبات، کیمیکل، فرٹیلائزر، اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس ہو گا۔

متعلقہ تحاریر