نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 25 پیسے اضافہ کردیا

نیپرا کے فیصلے کے مطابق اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں سے بلبلاتے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی مزید 1 روپیہ  25 پیسے فی یونٹ مہنگی، وفاقی حکومت نے عوام سے 46 ارب روپے کی وصولیوں کی تیاری کرلی۔

ملک بھر کی عوام کے لیے نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپیہ  25 پیسے کا اضافہ کردیا ہے لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

روس سے سستے تیل کا پہلا کارگو جہاز 27 اور 28 مئی کو پہنچے گا، مصدق ملک

دریائے سندھ سے سونا نکل آیا ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ہوشربا انکشاف

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ یوں بجلی صارفین پر 46 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

متعلقہ تحاریر