دو روزہ مندی کے بعد اسٹاک میں تیزی؛ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوگیا
پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 18 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 117 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کمی اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوا ۔ایک تولہ سونا بھی 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار کا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روز کی مندی کے بعد تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور اوپن مارکیٹ میں اضافہ ہوا ۔ سونے کے بھاؤ بھی بڑھ گئے ۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ہوا جبکہ ایک تولہ سونے 600 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت معاشی ہدف مکمل کرنے میں ناکام؛ غیرملکی سرمایہ کاری 98 فیصد کمی کا شکار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بد ھ کے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 18 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 117 پر بند ہوا ۔ آج صفر اعشاریہ صفر چار فیصد کا مثبت تبدیلی رہی ۔
دوسری جانب انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مزید ایک روپیہ بڑھ کر 309 روپے کی سطح پر جا پہنچا ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک کرنسی ماکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوکر 287 روپے 13 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/LOOFhYNSP5 pic.twitter.com/iLtWM1zIzt
— SBP (@StateBank_Pak) May 24, 2023
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے دام بڑھ گئے ۔ آج ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔