ایف بی آر نے گزشتہ ماہ مئی میں 605 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کیے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے تمام ترمشکل معاشی حالات کے دوران مئی 2023 میں 605 ارب روپے کے محصولات جمع کیے جبکہ خالص ریونیو آمدنی 572 ارب روپے رہی اور 33 ارب کے ریفنڈ جاری کیے گئے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ ماہ مئی میں 605 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے جوکہ مئی 2022 سے 14 فیصد زائد ہے تاہم محصولات کا ہدف 621 ارب روپے رکھا گیا تھا ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک مہینے کے دوران 605 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے جبکہ مئی کے دوران محصولات کے ہدف 621 ارب روپے سے 16 ارب روپے کم ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈزسے انٹربینک ریٹ پر ڈالر کی خریداری کی اجازت دے دی
ایف بی آر نے مشکل معاشی حالات کے دوران مئی 2023 میں 605 ارب روپے کے محصولات جمع کیے جبکہ خالص ریونیو آمدنی 572 ارب روپے رہی اور 33 ارب کے ریفنڈ جاری کیے ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ ماہ انکم ٹیکس کی مد میں 205 ارب روپے وصول کیے جوکہ مئی 2022 کے131 ارب روپے کے مقابلے میں 57 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔
سیلز ٹیکس کی مد میں 100 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جوکہ سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافے کا اشارہ ہے تاہم، گھریلو ٹیکسوں کی وصولی میں تقریباً 44 فیصد کی مجموعی نمو حاصل کی گئی ہے۔
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 41 ارب روپے اکھٹے کیے جوکہ سالانہ بنیاد پر 32 فیصد زائد ہیں جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد 18 فیصد اور درآمدی مجموعی ٹیکس میں 11 فیصد کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی
مئی میں ایف بی آر نے 559 ارب روپے کے خالص محصولات جمع کئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 14 فیصد زائد ہے تاہم مقرر کردہ ہدف 621 ارب روپے سے 62 ارب روپے کم ہے۔
روپے کی بے قدری کی وجہ سے مئی 2022 کے مقابلے میں ،ئی 2023 میں درآمدات میں 37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس میں زیادہ ڈیوٹی والی اشیاء گھریلو آلات، گارمنٹس وغیرہ شامل ہیں۔