عائشہ غوث پاشا نے پنجاب اور کےپی کو مہنگائی کا ذمے دار  قرار دیدیا، خالد مگسی اور صلاح الدین ایوبی وفاقی حکومت سے نالاں

وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی نگران حکومت معاشی کارکردگی بہتر نہیں، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی نگران حکومتیں مہنگائی کے خلاف ایکشن لینے میں سست رہی ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں مہنگائی کے خلاف ایکشن لینے میں سست رہی ہیں، رکن خزانہ کمیٹی صلاح الدین نے پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن میں صرف دو گھنٹے کے لیے بجلی دی جارہی ہے جبکہ پی ڈی ایم حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خالد مگسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت عوام کو سہولیات خیرات میں دے رہی ہے۔

بجٹ کی تیاریوں کے تناظر میں  گذشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آیندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج یے، آیندہ بجٹ میں خسارے اور مہنگائی کا توازن قائم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے 

ملک میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیادوں پر 37.97 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ مئی میں 605 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کیے

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آیندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، اگر ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہوجائے گا، معیشت میں اتنا بگاڑ ہے کہ یکایک سب ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ معشیت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔

پنجاب اور کےپی کی نگراں حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی نگران حکومت معاشی کارکردگی بہتر نہیں، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی نگران حکومتیں مہنگائی کے خلاف ایکشن لینے میں سست رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی نگران حکومتیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں نہیں کر رہی، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی نگران حکومتیں ناجائز منافع خوری اور پرائس مانیٹرنگ میں ناقص کارکردگی دکھارہی ہیں۔

رکن قائمہ کمیٹی برائے خزانہ صلاح الدین ایوبی نے پی ڈی ایم کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں صرف 2 گھٹنے بجلی ہے، چمن میں پورے ملک میں سب سے مہنگی چینی ہے۔

صلاح الدین ایوبی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ مسلسل سوتیلے جیسا سلوک ہورہا ہے ، کسٹم والوں کی اچھی انگریزی سے ہمارے ہمارے مسئلے حل نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسٹم کی اچھی انگریزی کی نہیں اچھی کارکردگی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم حکومت کے اتحاد خالد مگسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عوام کو سہولیات خیرات میں دے رہی ہے، عوام کو صرف دو گھٹنے بجلی ملتی ہے، حکومت کو عوام کا احساس نہیں، ہمارے ووٹر سخت ناراض ہیں۔

خالد مگسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں غریب اور متوسط طبقہ ہر سہولت سے محروم ہے، ہماری حکومت عوام کو بجلی، گیس ، پانی اور سستی اشیا دینے میں ناکام ہے، کراچی میں ڈیفنس میں رہنے والا گیس کو ترس رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر