ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 21 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی کمی
26 مئی تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 51 کروڑ ڈالر رہے۔ غیرملکی ادائیگیوں کے سبب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10.23 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر 11.58 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.42 ارب ڈالر رہے

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں21کروڑ 81لاکھ ڈلر کی مزید کمی ہوئی ہے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی غیرملکی ادائیگیوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عائشہ غوث پاشا نے پنجاب اور کےپی کو مہنگائی کا ذمے دار قرار دیدیا
ملک میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیادوں پر 37.97 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 مئی کوختم ہونے والے کاروباری ہفتےمیں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 21کروڑ 81لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 9.51 billion as of May 26, 2023.
For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/gKm7QNIJAd— SBP (@StateBank_Pak) June 1, 2023
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 مئی تک 9 ارب 51 کروڑ ڈالر رہے۔ غیرملکی ادائیگیوں کے سبب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10.23 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.58 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.42 ارب ڈالر رہے۔









