روپیہ پھر سے دباؤ کا شکار، ڈالر 8 روپے مہنگا، اسٹاک میں 314 پوائنٹس اضافہ

اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ایک ڈالر 8 روپے جبکہ انٹر بینک میں 51 پیسے مہنگا ہوا تاہم اسٹاک ایکسچینج میں 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ ایک تولہ سونا بھی ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے کا ہوگیا

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ہے جبکہ صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلےمیں ڈالر مہنگا ہوا تاہم صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی بجٹ کا حجم 13ہزار800 ارب روپے ہوگا؛ ایک ٹریلین روپے بجٹ  خسارے کا اندیشہ

پیر کو انٹر بینک اور اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے دیکھا گیا۔انٹر بینک میں ایک ڈالر صفر اعشاریہ 18فیصد مہنگا ہوا ہے ۔

پاکستانی روپے نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں تیزی سے اپنی قدر میں اضافہ کیا تاہم آج اوپن مارکیٹ میں مقامی کرنسی ایک بار پھر  شدید دباؤ کا شکار ہوئیں اور ڈالر 8 روپے مہنگا ہوا ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر51 پیسے کے اضافے سے 286 روپے 19 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن فارن ایکسچینج مارکیٹ مقامی کرنسی شدید دباؤ کا شکار رہی ۔ روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر آٹھ روپے مہنگا ہوکر  308 روپے کا ہوگیا ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ۔  حصص بازار کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 41667 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  41 ہزار 667 پر بند ہوا جوکہ گزشتہ جمعہ کے بند ہونے والے 41,353 پوائنٹس سے 315 پوائنٹس کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

حصص بازار میں  آج 4 ارب 68 کروڑ روپے مالیت سے 14 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا لین دین  کیا گیا جس  سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 6330 ارب روپے  ہوگئی ۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کے فی اونس نرخوں میں  کمی کے بعد مقامی صرافہ  مارکیٹ  میں بھی   ایک  تولہ سونے  ایک ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 30ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر