اسٹیٹ بینک کے غیرملکی زر مبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے گرگئے

2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 17.82 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگی کےسبب اسٹیٹ بینک کے ذخائر3.91ارب ڈالر پر آگئے،ملک کے مجموعی ذخائر9.33ارب ڈالر رہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی زر مبادلہ کے ذخائر بیرونی ادائیگوں کے  باعث 4 ارب  ڈالر سے گرگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیے

اقتصادی سروے جاری ، جی ڈی پی کی گروتھ 0.3 فیصد ریکارڈ

اسٹاک میں بدترین مندی؛ امریکی ڈالر 305 روپے کی سطح پر آگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر  2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 17.82 کروڑ ڈالر کم ہوئے اور ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 2 جون تک 9 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر  17.85 کروڑ ڈالر کمی سے  3.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.42 ارب ڈالر رہے۔

متعلقہ تحاریر