کاروباری ہفتے کا آخری روز؛ اسٹاک میں مثبت، کرنسی اور صرافہ مارکیٹ منفی رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی رہی اور 100 انڈیکس 41 ہزار 904 پر بند ہوا تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی بڑھ گئی جبکہ صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار کا  ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ۔صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  جمعہ کو تیزی کا رجحان  دیکھا جبکہ  انٹر بینک  میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آج ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے بڑھ گئی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اپٹما کے سرپرست اعلیٰ نے ٹیکسائل برآمدات میں 5 ارب ڈالر کمی کا امکان ظاہر کردیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 217 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 904 پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں صفر اعشاریہ  52 فیصد کی مثبت تبدیلی آئی ۔

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے تین روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 456 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوا تھا ۔

آج حصص بازار میں 337 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں سے  186 کمپنیز کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ  جبکہ 124 کے بھاؤ کم ہوئے تاہم 27 کمپنیز کے شیئر پرائس مستحکم رہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا  جبکہ صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کا بھاؤ سیکڑوں روپے  بڑھ گیا ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 9 جون 2023 بروز جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں  12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 286 روپے 93 پیسے کا ہوگیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں  سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑے اور فی تولہ سونا سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

صرافہ  ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے اضافے سے ایک تولہ سونا 2 لاکھ 29 ہزار 300 جبکہ 10 گرام سونا 1980 روپے اضافے سے ایک لاکھ 96 ہزار 600 روپے ہوگئی  ہے ۔

متعلقہ تحاریر