بلوچستان بجٹ 2023-24: ہیلتھ کارڈ کیلئے 5800 ملین روپے مختص

بلوچستان حکومت نے پنشن فنڈ میں 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے لیے 5800 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد بلوچستان کے لوگوں کو قابل رسائی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مختص رقم میں سے 2700 ملین روپے خاص طور پر سرکاری اہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

صحت کے علاوہ بجٹ میں تعلیم اور فلاحی پروگراموں کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

بجٹ 2023-24: شہباز شریف حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا

آئندہ مالی سال 52.7کھرب روپے کی محصولات کا نصف پنجاب  لے جائیگا

صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی کے مطابق حکومت نے پنشن فنڈ میں 2 ارب روپے مختص کرکے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی مدد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

مزید برآں، بجٹ میں پبلک انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانا ہے۔

یہ فنڈ انفراسٹرکچر، عوامی خدمات اور شہریوں کو فائدہ پہنچانے والے دیگر منصوبوں کی ترقی اور بہتری میں استعمال کیے جائیں گے۔

غذائی تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بجٹ میں 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو خطے میں زرعی طریقوں کو بڑھانے اور کسانوں کی مدد کے لیے حکومت کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

بجٹ میں پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (PPHI) کے لیے 750 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر