پارہ بڑھنے سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کا شارٹ فال بھی 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال اپنی انتہائی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 448 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) میں شارٹ فال 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لیسکو ریجن کو بجلی کی فراہمی 4100 میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے ، جبکہ بجلی کی پیداواری ڈیمانڈ 4600 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافہ کیا جائے، عائشہ غوث پاشا

بجٹ 2023-24: شہباز شریف حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا

ملک بھر میں بجلی کی پیداوار اس وقت 20 ہزار 552 میگاواٹ ہے جبکہ ڈیمانڈ 26000 میگا واٹ ہے۔

پرائیویٹ تھرمل پاور پلانٹس سے 11 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ سولر پاور پلانٹ سے 2 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

اٹامک پاور پلانٹس سے 2 ہزار 148 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے 1048 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5448 میگاواٹ تک پہنچنے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر