بپرجوئے طوفان: پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپرجوئے کی موجودگی کی وجہ سے آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے سے پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔

ساحلی شہر کراچی میں خطرناک سمندری طوفان بِپرجوئے کی موجودگی ، آر ایل این جی ‘لیکویفائیڈ نیچرل گیس’ کارگو جہاز کی آمد میں تاخیر کے باعث پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کم سے کم سپلائی برقرار رکھنے کے لیے وزیر پیٹرولیم کو خط لکھ دیا۔
پائپ لائن میں گیس نہ ہونے وجہ سے پنجاب بھر کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے۔
ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے وزیر پیٹرولیم سے صنعت کو گیس کی بحالی پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے
روس کو خام تیل کی ادائیگی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی گئی، مصدق ملک









