اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل پانچویں روز مندی؛ ڈالر 2 روپے مہنگا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 24 ہزار کا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل پانچویں روز بھی منفی رجحان کا شکار رہا، مارکیٹ میں آج 67 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا، صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 2700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار کا ہوگیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان رہا۔ اوپن مارکیٹ میں مقامی کرنسی کی قدر میں2 روپے کمی ہوئی جبکہ صرافہ بازار میں سونا بھی مہنگا ہوا ۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل پانچویں روز بھی مندی کا شکار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال سے بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 10 فیصد کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)جمعہ کو مسلسل پانچویں روز بھی منفی رجحان کا شکار رہا۔ پاکستانی حصص بازار کا100انڈیکس67 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 301 پر بند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز 121 پوائنٹس، منگل کو 244 پوائنٹس، بدھ کو 24 پوائنٹس اورجمعرات کو 100انڈیکس 145پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 369 پر بند ہوا۔
آج حصص بازار میں 323 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا جس میں108 کی قیمتوں میں اضافہ 183کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 32 کمپنی کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رفحان مکئی کی فی حصص کی قیمت میں 147.80 روپے کا زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ یونی لیور فوڈز کی فی حصص قیمت 680روپے کی کمی سے جو 22,020 روپے پر بند ہوئی ہے ۔
دوسری جانب جمعہ کو کرنسی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا ہے ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن فاریکس ایکسچینج مارکیٹ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے 19 پیسے کا ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/h0ApvJG38j#SBPExchangeRate pic.twitter.com/KRJD5YMJQF
— SBP (@StateBank_Pak) June 16, 2023
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن فاریکس ایکسچینج مارکیٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 297 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
جمعہ کو بین الاقوامی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے اعداو و شمار کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 400روپے کا ہوگیا۔