چینی قرضے کی ادائیگی کا بندوبست کرلیا ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

وزیر خزانہ نے چینی بینکوں کو ادائیگیوں سے متعلق الجھن کو دور کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چین کو ایک ارب ڈالر کے قرضے کی ادائیگی کے لیے انتظامات کر لیے ہیں، پڑوسی ملک سے 300 ملین ڈالر جلد ملنے کی توقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون میں کچھ اہم ادائیگیاں زیر التوا ہیں جن میں سے ایک ادائیگی چین کو کی جانی ہے۔

وزیر خزانہ نے چینی بینکوں کو ادائیگیوں کے حوالے سے پیدا ہونے والی الجھن کو دور کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مقررہ تاریخ سے پہلے چینی بینکوں کو ادائیگیاں کرنے کی اپنی ذمہ داریوں کو مسلسل پورا کرتا آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی کا اعلان

شہباز حکومت کے دعوؤں کا پول کھل گیا؛ روسی تیل پر کوئی خصوصی رعایت نہیں ملی

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ادائیگی کے عمل کو فاسٹ ٹریک میکانزم کے ذریعے تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس میں شامل دونوں چینی بینکوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بینکوں کے لیے مقرر کردہ رقم پاکستان کو واپس کرنے کا باہمی معاہدہ بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنا رہی ہے۔

غیر ملکی پیٹرولیم کمپنی شیل کے بارے میں حالیہ قیاس آرائیوں کے بارے میں وزیر نے واضح کیا کہ کمپنی کا ملک میں اپنی کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر