ایف ایم یو میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر کی تنخواہ 52 لاکھ روپے مقرر

نیوز 360 کو ملنے والی دستاویز کے مطابق ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر کی یہ تنخواہ وفاقی حکومت کی پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہے۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کے وارے نیارے، تنخواہ 52 لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔

ایک طرف ملک میں معاشی صورت حال بدتر اور دوسری جانب لاکھوں روپے تنخواہ پر تعیناتیاں کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک سے ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈی جی ایف ایم یو کی تنخواہ 52 لاکھ سے زائد ہے۔

نیوز 360 کو ملنے والی دستاویز کے مطابق پبلک سیکٹر میں یہ سب سے زیادہ تنخواہ والی ملازمت ہے، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر کی یہ تنخواہ وفاقی حکومت کی پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

چینی قرضے کی ادائیگی کا بندوبست کرلیا ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

شہباز حکومت کے دعوؤں کا پول کھل گیا؛ روسی تیل پر کوئی خصوصی رعایت نہیں ملی

دستاویزات کے مطابق مختلف محکموں کےافسران نے اسٹیٹ بینک سے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی پر اعتراضات اٹھا دیے، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ڈیپوٹیشن پر تقرری مفادات کا ٹکراؤ بھی ہے۔

دستاویزات کے مطابق عاملہ ایکٹ کے تحت ایف ایم یو میں تقرری کیلئے اسٹیٹ بینک کی مشاورت ضروری ہے، اسٹیٹ بینک افسران کو ایف ایم یو میں عرصہ دراز تک ڈیپوٹیشن پر رکھا ‏گیا۔  ‏

متعلقہ تحاریر