سی پی پی اے اور کے-الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی

سرکاری بجلی صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ کے-الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے۔

کے-الیکٹرک اور بجلی کی سرکاری کمپنیاں بجلی کے ریٹ بڑھانے کے لیے نیپرا پہنچ گئیں، عوام کے لیے عید کے بعد ایک اور بری خبر آنے والی ہے۔

عید کے بعد ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر آنے والی ہے۔ سرکاری بجلی کمپنیوں اور کے-الیکڑک صارفین کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری بجلی کمپنیوں کے صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، جبکہ کے-الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی کا اعلان

شہباز حکومت کے دعوؤں کا پول کھل گیا؛ روسی تیل پر کوئی خصوصی رعایت نہیں ملی

سی پی پی اے اور کے-الیکڑک نے الگ الگ درخواستیں دائر کردیں ہیں۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہیں۔

نیپرا اتھارٹی پانچ جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔ سی سی پی اے کے مطابق مئی میں 11 ارب 95 کروڑ 43 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

مئی میں پانی سے 26.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں کوئلے سے 16.78 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فرنس آئل سے 1.96 فیصد ، مقامی گیس سے 10.35 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مئی میں درآمدی ایل این جی سے 24.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں جوہری ایندھن سے 12.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی بجلی کو لوڈ شیڈنگ اور بڑھتے ریٹ سے تنگ ہیں اور ایسے میں بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبریں ان کے لیے مزید تکلیف کا باعث بنیں گی۔

متعلقہ تحاریر