اسٹاک مارکیٹ میں 6 روزہ مندی کے بعد معمولی تیزی، سونا اور ڈالر کی قیمت میں کمی 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں 6 روز کی مسلسل گراوٹ کے بعد آج 31 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ  انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی صرافہ بازار میں سونے معمولی کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے تولہ ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں 6 روز کی مسلسل گراوٹ کے بعد آج معمولی تیزی دیکھی گئی۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمت کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ورچوئل میٹنگ؛ آئی ایم ایف پروگرام پر مدد طلب

حصص بازار میں منگل کو مثبت رجحان رہا، پاکستان اسٹاک  ایکسچینج کا 100 انڈیکس 31 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار 653 پر بند ہوا جوکہ 0.08 فیصد کی مثبت  تبدیلی ہے۔

مارکیٹ میں آج  311 کمپنیوں  کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 106  کمپنیز کے حصص کی قیمتوں  میں اضافہ جبکہ  179 کی قیمتوں میں کمی  ریکارڈ کی گئی ہے ۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں  امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے  جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے کی  کمی سے287 روپے 22 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔ اوپن فاریکس ایکسچینج  میں امریکی ڈالر 2 روپے کمی سے 292 روپے کا ہوگیا ہے ۔

مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں  میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم بین الاقوامی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق  ایک تولہ سونا 200 روپے کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1لاکھ 89 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر