اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ورچوئل میٹنگ؛ آئی ایم ایف پروگرام پر مدد طلب

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ اینڈریو مچل کے درمیان ورچول میٹنگ میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق گفتگو کی گئی، اسحاق ڈار نے برطانیہ سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے

برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اینڈریو مچل کا کہنا ہے کہ  لندن  ،اسلام آباد کی بھرپور مدد اور حمایت کے لیے کھڑا ہے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ اینڈریو مچل کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں اہم معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سابق چیف کی موجودہ چیف جسٹس سے استدعا؛ فوجی عدالتوں کو کالعدم دینے کی درخواست

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے برطانوی حکام سے مدد طلب کی۔ اسحاق ڈار نے اینڈریو مچل  کو آئی ایم ایف پروگرام پر آگاہ بھی کیا ۔

اسحاق ڈار نے اینڈریو مچل کو آئی ایم ایف سے متعلق مذاکرات پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے پیشگی اقدامات بروقت مکمل کیے  ۔

وزیر خزانہ نے برطانوی  حکام کو بتایا کہ پاکستان اقتصادی اشاریوں کے حوالے سے مسلسل ترقی کررہا ہے، حالیہ بجٹ کے ذریعے معاشی بہتری کی کوشش کی ۔

انہوں نے ایچ ای اینڈریو مچل کو حکومت کی جانب سے مشکل معاشی حالات میں کیے جانے والے عملی معاشی فیصلوں اور بجٹ پر بریفنگ بھی دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ کے ذریعے عوام کی سماجی اور معاشی بہتری کے لیے تجویز کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے  اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی جس پر مثبت جواب موصول ہوا۔

برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ   امور اینڈریو مچل  نے یونان میں کشتی حادثے میں سیکڑوں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے تعزیت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ دنیا بھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اسے جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسد عمر ابہام و الجھن میں مبتلا؛ پی ٹی آئی کا سابق وزیر کے انٹرویو پر سخت ردعمل

ایچ ای اینڈریو مچل نے اعتراف کیا کہ  موجودہ  حکومت پاکستان مختلف  معاشی پالیسی پر  اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام لانے کے لیے چوکس رہی ہے۔

برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ  نے   اپنی  حکومت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل حمایت اور مدد کا یقین دلایا کہ  آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے۔

متعلقہ تحاریر