برطانوی ٹریڈنگ اسکیم سے پاکستان کو 12 کروڑ پاؤنڈز کی بچت کا امکان

پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کیلئے برطانوی  ٹریڈنگ اسکیم پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، اسکیم کے تحت پاکستان برطانیہ کو  94 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کر سکے گا جبکہ 156 مصنوعات پر ٹیرف میں کمی ملے گی

برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کیلئے نئی ٹریڈنگ اسکیم پر عملدرآمد شروع کردیا گیا،اسکیم سے پاکستان کو 12 کروڑ پاؤنڈز کی بچت کا امکان ہے ۔

پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کیلئے برطانوی ٹریڈنگ اسکیم پر عملدرآمد  شروع کردیا گیا ہے جس پاکستان کو ٹیرف کی مد میں 12 کروڑ برطانوی پاونڈ کی بچت ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ورچوئل میٹنگ؛ آئی ایم ایف پروگرام پر مدد طلب

اسکیم کے تحت پاکستان برطانیہ کو94 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کر سکے گا جبکہ 156 مصنوعات پر ٹیرف ہٹانے اور اس  میں سہولت ملنے کا امکان ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 4.4 ارب پاونڈ ہے۔نئی ٹریڈنگ اسکیم سے پاکستان کو فوائد حاصل ہونگے ۔

برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا کہ نئی اسکیم کے تحت پاکستان سمیت 64 ملکوں کو فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کی نئی ٹریڈنگ اسکیم سے پاکستان سمیت 64 دیگر ملکوں کو برطانوی ٹریڈ سینٹر کے ذریعے عالمی تجارتی نظام میں شمولیت کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ نئی ٹریڈنگ اسکیم  کا اعلان برطانیہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تجارت نے ایتھوپیا کے دورے کے دوران  کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کردیا ۔

متعلقہ تحاریر