آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی بنیادی وجہ بن گئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 74 پیسے کا ہوگیا تاہم فی تولہ سونا 1500 روپے کمی سے 2 لاکھ 17 ہزار پر آگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی کو قرار دیا جا رہا ہے  جبکہ  ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی ہوا ہے ۔

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق خدشات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا تاہم سونے کا بھاؤ کم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف پروگرام کی غیر یقینی صورتحال سے اسٹاک مارکیٹ میں 80 ارب روپے کا نقصان

پاکستان اسٹک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کمی سے40 ہزار 65 پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 22 فیصد کی منفی تبدیلی ہے ۔ گزشتہ روز بھی حصص بازار میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

کاروباری ہفتے کےآخری روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے کی خبروں کے بعد حصص بازار میں مندی کے بادل چھاگئے

آج  اسٹاک مارکیٹ میں 3ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 کروڑ سے زائد کے شیئرکا کاروبار ہوا ہے۔آج 109 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 175 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے اضافے سے  286 روپے 74 پیسے کا ہوگیا ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق  اوپن کرنسی  مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ۔ آج  مارکیٹ ایک ڈالر ایک روپے کمی  کے بعد 291 روپے کی سطح پرآگیاہے ۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 17 ہزار  کا ہوگیا ہے ۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے جبکہ اس سے پہلے 1800 روپے کم ہوئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر