ایف بی آر ریونیو کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا، اسحاق ڈار کا دعویٰ

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 30 جون سے پہلے 7.6 ٹریلین روپے میں سے 7 کھرب روپے جمع ہو چکے ہیں۔

منگل کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2022-23 کے اختتام سے قبل کامیابی سے 7 کھرب روپے جمع کر لیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے لکھا ہے کہ الحمداللہ! پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھا کر لیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے 

منی بجٹ سمیت تمام شرائط کی منظوری کے باوجود آئی ایم ایف کی صفوں میں مکمل خاموشی

سرمایہ کاروں کے وارے نیارے؛ پاکستان اسٹاک میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید لکھا ہے کہ ” 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ انشاءاللہ۔”

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالی سال 2022-23 کے لیے سالانہ آمدنی کا ہدف 7.640 ٹریلین روپے رکھا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر