انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 1.97 روپے کی کمی

منگل کو پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر مضبوط ہوا تھا، انٹربینک مارکیٹ میں تقریباً 4 فیصد اضافے کے ساتھ 275.44 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ، ایک روز قبل بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں  0.71 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی 1.97 روپے کی کمی کے بعد 277.41 پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے غیرملکی سرمایہ کار نے اچھی خبر دے دی

اگلے دو سالوں میں افراط زر کی شرح 5-7 فیصد تک لائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں، منگل کو پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر مضبوط ہوا تھا، انٹربینک مارکیٹ میں تقریباً 4 فیصد اضافے کے ساتھ 275.44 پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈیل کے نتیجے میں پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 275 راؤنڈ میں گومتی رہے گی۔

ایک اور پیش رفت کے مطابق موڈیز انویسٹرز سروسز نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے عملے کی سطح کے معاہدے کے باوجود پاکستان کی حکومت کے لیکویڈیٹی کے خطرات زیادہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر