آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 142 ارب روپے جاری

وفاقی حکومت نے توانائی کا سرکلر ڈیٹ کم کرنے کےلیے آئی ایم ایف کی ایک شرط پوری کردی۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کا آغاز، وفاقی حکومت نے توانائی کا سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے 142 ارب روپے جاری کردیئے، فنڈز کو ترستے بجلی گھروں کی جان میں جان آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاق حکومت نے نجی بجلی گھروں کو 142 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری

نیپرا نے ظلم کی انتہاکردی: کراچی صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ مزید 1.44 روپے مہنگا کردیا

مزید تفصیل کے مطابق اس سلسلے میں حبکو کو 2 ارب ، اوچ ٹو پاور کمپنی کو 7 ارب روپے ادا کر دئیے گئے ہیں۔

اٹلس پاور کو 2 ارب 70 کروڑ ، اٹک جین پاور کو 2 ارب 75 کروڑ روپے ادا کر دئیے گئے ہیں۔

اینگرو پاور جین تھر کو 4 ارب 31 کروڑ روپے ادا کر دئیے گئے۔  کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 کو 8 ارب 75 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

کیپکو کو 4 ارب 25 کروڑ ، لعل پیر پاور پلانٹ کو 2 ارب روپے ادا کر دئیے گئے۔ نیشنل پاور پارکس منیجمنٹ کمپنی کو 22 ارب روپے ادا کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے پلانٹس کو 9 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔ نشاط چونیاں پاور کو ایک ارب 60 کروڑ ، نشاط پاور کو 2 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ کو 7 ارب روپے اداکردئیے گئے ہیں۔ پاکستان میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ جون تک 23 سو 70 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر