نیکوٹین مکسڈ "ویلو” کی پاکستان میں ماہانہ سیل 40 ملین پاؤچز پر پہنچ گئی

"ویلو پاکستان میں تیزی سے ترقی" کررہا ہے۔ پاکستان اس کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔"

نیکوٹین کا نیا نشہ تیزی سے نوجوان نسل میں پروان چڑھ رہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق نیکوٹین مکسڈ "ویلو” پاکستان میں ہر ماہ 40 ملین پاؤچز فروخت کر رہا ہے۔

برٹس امریکن ٹوبیکو کمپنیاں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ویلو کی مارکیٹنگ کررہی ہیں جس کی جانب نوجوان طبقہ تیزی سے راغب ہورہا ہے۔

ویلو کی سیل کے حوالے سے معروف صحافی فصیح منگی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ویلو پاکستان میں ہر ماہ 40 ملین پاؤچز فروخت کر رہا ہے، ہاں آپ نے صحیح سنا، 40 ملین۔”

فصیح منگی نے مزید لکھا ہے کہ "یہ پاکستان میں تیزی سے ترقی” کررہا ہے۔ پاکستان اس کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔”

سینئر صحافی نے مزید لکھا ہے کہ "برٹس امریکن ٹوبیکو کمپنیوں کو اس کی مصنوعات کی تشہیر کی اجازت دی گئی ہے۔ عالمی فروخت کے نقطہ نظر کے بعد پاکستان میں اس کی فروخت پر نظر ثانی کی گئی ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اور کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی، عوام کی چیخیں

انہوں نے لکھا ہے کہ "کیپسٹن اور گولڈ لیف بنانے والی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے سگریٹ کا غیر قانونی حصہ کل مارکیٹ کا نصف ہو گیا ہے۔”

ایک رپورٹ کے مطابق ویلو اس پاکستان اور خصوصاً کراچی کے پوش علاقوں کلفٹن ، ڈیفنس ، پی ای سی ایچ ایس ، طارق روڈ پر قائم پان سگریٹ کے کھوکھوں سے آسانی سے مل جاتا ہے۔

ویلو مختلف ذائقوں میں بھی دستیاب

پاکستان میں ویلو کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مزید بڑھانے کےلیے کمپنیوں نے برانڈ کو مختلف فلویورز میں بھی متعارف کروایا ہے۔

مارکیٹ میں دستیاب فلویورز میں پولر منٹ ، بیری فروسٹ ، اربن وائب ، پولر منٹ میکس اور پان رش شامل ہیں۔

نوجوان نسل کو لائٹ نیکوٹین نشے کی جانب راغب کرنے کےلیے کمپنیوں نے "بائی ون گیٹ ون فری” کی آفر دے رکھی ہے۔

ویلو ہے کیا؟

یہ لائٹ نیکوٹین نشہ جدید ترین مشینوں سے نسوار کو فائنڈ کرکے تیار کیا جاتا ہے ، اور ذائقے کے لیے اس میں مختلف فلویورز استمعال کیے جاتے ہیں۔

VELO ایک جدید زبانی نکوٹین پروڈکٹ ہے جس کی تیاری یورپ سے شروع ہوئی تھی۔ یہ نیکوٹین پاؤچ کی شکل میں دستیاب ہے ، جسے نسوار کی طرح ہونٹوں اور مسوڑوں کے درمیان رکھا جاتا ہے۔

ہر ویلو کین میں 20 پاؤچ ہوتے ہیں ، جنہیں پوشیدہ طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ بقول کمپنیز کے ویلو میں تمباکو کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

VELO میں تمباکو نہیں ہے۔ یہ اسکینڈینیویا (سویڈن) کے یوکلپٹس ریشوں سے بنایا گیا ہے، جس میں نکوٹین، پانی، اعلیٰ معیار کے فوڈ گریڈ اجزاء جیسے پودوں کے بیج ، ذائقہ اور میٹھا شامل ہیں

تمام VELO کمپوزیشن فوڈ گریڈ کے معیارات پر پورے اترتے ہیں ، یعنی وہ استعمال میں محفوظ ہیں۔ یہ چلتے پھرتے استعمال کرنے والی پروڈکٹ ہے۔ صرف VELO پاؤچ کو پاپ کریں، اسے 06-30 منٹ تک سنسنی محسوس کرنے کے لیے اوپری ہونٹ اور مسوڑھوں کے درمیان رکھیں اور انجوائے کریں۔

متعلقہ تحاریر