ملک بھر میں اسٹیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
پاکستان تمام معروف اسٹیل ملز مینوفیکچررز نے سریہ کی قیمت میں فی میٹرک ٹن میں 5000 روپے اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان میں تعمیراتی صنعت کو ایک اور مشکل صورتحال کا سامنا ہے ، کیونکہ تعمیرات کے شعبے کے لیے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خام مال کی قلت اور بجلی کے بنیادی نرخوں میں نمایاں اضافے کے بعد پیر کے روز اسٹیل ملز مینوفیکچررز نے 5,000 روپے فی میٹرک ٹن اضافے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز حکومت نے ظلم کی انتہا کردی، بجلی کا فی یونٹ 3 روپے سے 7.5 روپے مہنگا کردیا
وفاقی دارالحکومت اور کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی، عوام کی چیخیں
اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد ، تعمیراتی شعبے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اسٹیل کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد سریے کی بنیادی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی ہے ، جس کی وجہ سے تمیراتی شعبے سے وابسطہ افراد کے سامنے نئے چیلنجز کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مزید برآں، بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، جس سے اسٹیل مینوفیکچررز پر بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت سے نمٹنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا ہے۔
جیسے جیسے اسٹیل کی قیمتوں میں بےپناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے تعمیراتی صنعت متعدد محاذوں پر دباؤ کا شکار ہوتی جارہی ہے۔